Sunday, May 12, 2024

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آج تیسرا روز

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آج تیسرا روز
October 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 975ویں  عرس کی تقریبات کا آج تیسرا  اور آخری روز ہے ،  جامع مسجد داتادربار میں روحانی محافل، مزار شریف پر قران خوانی، نعت رسول مقبول ﷺ اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی داتا دربار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج  بخش ؒ کےسالانہ عرس مبارک کے تیسرے اور آخری روز کی تقریبات جاری ہیں ، جامع مسجدداتادربار میں روحانی محافل،مزار شریف پر قران خوانی،نعت رسول مقبول ﷺ اورفاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے تیسرے روز بھی فیض سمٹنے والوں کا تانتا بندھارہا،زائرین کے لئے لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیاگیاہے،عرس کے موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس کے آخری روزگورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی مزار پرانوار پر پہنچے مزار شریف پر خاضری دی اور فاتحہ پڑھی،میڈیا سے گفتگو  میں انکا کہنا تھا کہ دربارحضرت داتا گنج بخش پر ؒخاضری میرے لیے اعزازسے کم نہیں۔ حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاج پر انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود تو احتجاج نہیں کرنا چاہتی لیکن مجبوری میں مولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ دے سکتی ہے۔ دربار پر انوار پر عرس کی مناسبت سے جاری اجلاس سوم تبلیغی و روحانی محفل نماز عصر تا نمازمغرب تک جاری رہا ، جبکہ اجلاس چہارم تبلیغی و روحانی محفل نماز مغرب تا عشاء تک جاری رہنے کے بعد خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالویرات 2 بجکر 30 منٹ پر اختتامی دعا بھی کروائیں گے ۔