Thursday, May 9, 2024

حضرت داتا گنج بخش ؒکے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ‏

حضرت داتا گنج بخش ؒکے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ‏
October 19, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس  کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں ،  عقیدت مندوں کا عقیدت کااپنا اپنا انداز ہے،کوئی چندہ لے کرپہنچ رہاہے توکوئی لنگر تقسیم کررہاہے،کچھ عقیدت مندتوڈھول کی تھاپ پررقص کر رہے ہیں ۔ حضرت داتاگنج بخشؒ کےعرس کے موقع پرزائرین اپنے اپنے انداز میں عقیدت کااظہار کررہے ہیں ، عقیدت مندچندے کی چادریں لے کرپہنچ رہے ہیں۔ صاحب حیثیت عقیدت مند لنگرکااہتمام کررہےہیں ، کچھ عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر جھومتے نظرآتے ہیں ۔ صوبائی وزیراوقاف ومذہبی امور پیرسید سعیدالحسن کاکہنا ہے کہ عرس کے موقع پرزائرین کےلیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ عقیدت مندوں کاکہنا ہے کہ حضرت داتاگنج بخشؒ کےمزارپُرانورپرآکرروحانی سکون ملتاہے ، اتوارکی رات حضرت داتاگنج بخش علی ہجویریؒ کےتین روز عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوجائیں گی۔