Friday, March 29, 2024

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کا آج آخری روز‘ زائرین کی آمد جاری

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کا آج آخری روز‘ زائرین کی آمد جاری
December 3, 2015
لاہور (92نیوز) حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے آخری روز آج مقامی تعطیل ہے۔ عرس میں اندرون اور بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس مبارک پر زائرین کی جوق در جوق آمد جاری ہے جہاں پرنور ماحول میں محفل سماع‘ محفل نعت رسول مقبول ﷺ کے ساتھ ساتھ عقیدت مند ٹولیوں کی شکل میں منقبت و سلام کا نذرانہ بھی پیش کر رہے ہیں۔ کوئی من کی مراد پانے کیلئے دعا مانگ رہا ہے تو کوئی مزار پر چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی میں مصروف ہے۔ دربار کمیٹی کی جانب سے زائرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے جبکہ زائرین کی جانب سے بھی نذرو نیاز تقسیم کی جارہی ہے۔