Saturday, May 11, 2024

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 976 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 976 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز
October 18, 2019
لاہور (92 نیوز) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 976 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ رسم چادر پوشی کی تقریب میں صوبائی وزرا کی شرکت ہوئی۔ برصغیر پاک وہند کی معروف روحانی شخصیت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا صاحب کے 976 ویں تین روزہ عرس کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر  ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے مزار پرانوار پر رسم چادرپوشی سے کیا  جبکہ اس موقع پر دودھ کی سبیل کا افتتاح بھی کر دیا۔ اس موقع پر 500 سے زائد مشائخ سجادگان اکابر علماء، مذہبی اسکالرز ، قرا نعت خوان حضرات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی خانقاہ کے سجادہ نشین سید بلال چشتی، خواجہ فرید الدین فخری سجادہ نشین اورنگ آباد شریف انڈیا اور پیر سید دیوان طاہر نظامی سجادہ نشین درگاہ خواجہ نظام الدین محبوب الہیٰ انڈیا خاص طور پر عرس کی تقریبات  میں شریک ہوئے۔  حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ ، 976 ویں ، عرس ، تین روزہ ، تقریبات ،  آغاز اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تصنیف زادالسالکلین کی رونمائی صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ،چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف  اور آصف نکئی نے کی۔ عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسہ جاری ہے تو وہیں زائرین کی سکیورٹی کو فل پروف بنانے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سکیورٹی کی مد میں 143 سی سی ٹی وی کیمرے 25 ایل سی ڈیز نصب کرنے کے علاوہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ عرس کے موقع پر تین ہزار پولیس اہلکار، تین ایس پیز اور 10 ڈی ایس پیز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی دربار میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔