Thursday, May 9, 2024

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 976 ویں عرس مبارک کا دوسرا روز، روحانی محفل جاری

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 976 ویں عرس مبارک کا دوسرا روز، روحانی محفل جاری
October 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 976 ویں عرس مبارک کا آج دوسرا روز ہے۔ زائرین کی بڑی تعداد میں مزارمبارک پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔ لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور روحانی محفل بھی جاری ہے۔ اس موقع پر جامع مسجد داتا دربار میں روحانی محافل ،مزار شریف پر قران خوانی، نعت رسول مقبول ﷺ اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے دوسرے روز بھی فیض سمٹنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ زائرین کے لئے لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔  حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ ، 976 ویں ، عرس مبارک ، دوسرا روز، روحانی ، محفل ، جاری داتا دربار ہال میں محفل سماع جاری ہے جو رات گئے تک جاری رہے گی۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عرس کی وجہ سے  لاہور میں مقامی تعطیل  کا اعلان کیا گیا ہے۔