Friday, March 29, 2024

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز
September 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن نے رسم چادر پوشی اور دودھ کی اسبیل کا آغاز کیا۔ تقریب میں اہم شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے دربار داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کی چیکنگ کیلئے دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر داتا دربارخالد محمود سندھو کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے دربار اور اس کے گرد و جوار میں بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وزیر اوقاف نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی معمولی کوتاہی بھی نہ ہونے دیں۔ عرس کے دنوں میں زائرین و عقیدت مندوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دیں۔ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر صورت فوقیت اور اہمیت دی جائے۔ داتا گنج بخشؒ کا 978 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائیں گی۔ عرس کے دوران پولیس، قومی رضا کار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاران اپنے فرائض انجام دیں گے۔ سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں۔ عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔