Thursday, April 18, 2024

حضرت داتا علی ہجویریؒ کے نوسوپچھترویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آخری روز

حضرت داتا علی ہجویریؒ کے نوسوپچھترویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آخری روز
October 30, 2018
لاہور (92 نیوز) حضرت علی بن عثمان الہجویری داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مرکز تجلیات پر تین روزہ عرس کا آج آخری دن ہے۔ عرس کی تقریبات اور روحانی محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے سیشن میں علما اور سجادہ نشین زائرین کو اولیا اللہ کی تعلیمات  کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ عرس کی تین روزہ تقریبات رات کو محفل نعت کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی۔ دربار پر آئے زائرین کے لئے پراٹھے، حلیم اور قورمے کے لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے بھی داتا دربار پر حاضری دی۔ میڈیا سے بات چیت میں عامرخان کا کہنا تھا کہ انہیں داتا دربار آ کر روحانی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔