Saturday, May 11, 2024

حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کی تقریبات جاری

حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کی تقریبات جاری
February 16, 2021

اجمیر / راجستھان (92 نیوز) سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں، بھارت سمیت پوری دنیا سے آنے والے عقیدت مند جوق در جوق مزار اقدس پر حاضری دے رہے ہیں، پانچ رجب سے محفل سماع اور بڑی قل شریف کی تقریبات شروع ہونگی۔

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ علیہ کے سالانہ عرس دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی بھارت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزار شریف میں عقیدت مندوں کی جانب سے چادر چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے، پانچ رجب سے محفل سماع اور بڑی قل شریف کی تقریبات ہوں گی۔

خواجہ معین الدین چشتیؒ کو 'غریب نواز' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپؒ نے نصف صدی تک ارشاد و تلقین، اشاعت اسلام اور ہزاروں مریدین کی تعلیم و تربیت کرنے اور یاد حق میں سرگرمی سے مشغول رہنے کے بعد وصال فرمایا۔

ایک روایت کے مطابق لاکھوں لوگ آپؒ کے ہاتھ پر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے۔ آپؒ کی تعلیمات کا فیضان آج تک جاری و ساری ہے، آپؒ کے آستانہء عالیہ پر مسلم ہندو، سکھ عیسائی تمام مذاہب کے لوگ عقیدت و احترام سے آتے ہیں اور وہاں سے فیض پاتے ہیں۔