Friday, April 19, 2024

حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے عرس کی تقریبات جاری

حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے عرس کی تقریبات جاری
December 25, 2017

کوٹ مٹھن ( 92 نیوز ) صوفیانہ شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام پھیلانے والے عظیم بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں ۔ ملک بھر سے عقیدت مند تقریبات میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں ۔
صوفیانہ کلام سے دلوں کو روحانیت سے منور کرنے والے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے 120ویں سالانہ عرس کی تقریبات کوٹ مٹھن میں جاری ہیں ۔ تقریبات میں شرکت کے لیے ہزاروں عقیدت مندمزار پر جوق در جوق حاضری دے رہے ہیں ۔
زائرین کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال عرس پر حاضری کے لیے آتے ہیں کیوں کہ مزار پر حاضری کے بعد ان کے دلوں کو روحانی تسکین ملتی ہے ۔
سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کا کہنا ہے کہ صوفیا کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔
عرس کے موقع پر محافل نعت کا انعقاد کیا ہے جن میں حضور نبی پاکﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ سماع کی محفلیں بھی منعقد جا رہی ہیں ۔
حضرت خواجہ غلام فریدؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے اخوت امن اور بھائی چارے کا پیغام پھیلایا ان کی شاعری رنگ نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر انسانیت کا درس دیتی ہے ۔