Friday, April 26, 2024

حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 121 واں تین روزہ عرس مبارک کوٹ مٹھن میں جاری

حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 121 واں تین روزہ عرس مبارک کوٹ مٹھن میں جاری
December 14, 2018
کوٹ مٹھن (92 نیوز) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 121 واں تین روزہ عرس مبارک کوٹ مٹھن میں جاری ہے جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے مزار پر حاضری دی۔ دربار کے احاطے میں ہونے والی محفل سماں میں ملک کے نامور قوال اور نعت خواں نے شرکت کی۔لوگوں کی بڑی تعداد قوالی سے محظوظ ہوئی۔محفل سماں کےآخر پر دعا بھی مانگی گئی۔ لوگوں کی ان سے محبت اور جزبہ قابل ستائش تھا،عرس مبارک کے موقع پر  انتظامیہ کی جانب شرکاء کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔