Wednesday, May 8, 2024

حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے 807 واں عرس پر سو من دلیے کی دیگ تیار

حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے 807 واں عرس پر سو من دلیے کی دیگ تیار
March 14, 2019
 ملتان (92 نیوز) ملتان میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے 807 ویں عرس کے سلسلے میں سو من دلیے کی دیگ بنائی گئی۔ برصغیر پاک وہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے 807 ویں عرس کے موقع پر آستانہ فریدیہ ملتان میں عقیدت مندوں کی جانب سے 100 من دلیے کی دیگ بنائی گئی۔ دیگ کی تیاری میں 300 کلو دلیہ، 400 کلو چینی اور 100 کلو دیسی گھی کے ساتھ 300 کلو خشک میوہ جات، دودھ اور  شہد کا استعمال کیا گیا۔ لنگر کی تیاری با وضو ہو کر کی جاتی ہے جبکہ دیگ پکائی کے تمام لوازمات پر درود وسلام  بھی پڑھا گیا۔ لنگر کے 100 من دلیے کو 20 ہزار سے زائد عقیدت مندوں میں تقسیم کیاگیا۔ عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ یہ لنگر کئی بیماریوں کے لیے شفا بخش ثابت ہوتا ہے۔