Friday, April 19, 2024

حضرت بہاؤالدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ کے سات سو اناسویں عرس کی تقریبات شروع

حضرت بہاؤالدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ کے سات سو اناسویں عرس کی تقریبات شروع
October 15, 2018
ملتان (92 نیوز) برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ کے سات سو اناسویں تین روزہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہو گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے سات سو اناسیویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز مزار شریف کو غسل اور چادر چڑھا کر کیا، چادر پوشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے دعا بھی کروائی۔ عرس میں شرکت کے لیے سندھ اور ملک کے مختلف علاقوں سے آئے زائرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جن کے لیے سبیل، لنگر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے عرس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایلیٹ فورسز سمیت  300 سے زائد خواتین و مرد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں و بیرئیر  بھی لگائے گئے ہیں۔