Thursday, May 2, 2024

حضرت بابافریدؒ کے عرس پر تشدد کانشانہ بننے والے رضاکارکی سنی گئی ‏

حضرت بابافریدؒ کے عرس پر تشدد کانشانہ بننے والے رضاکارکی سنی گئی ‏
September 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکپتن میں حضرت بابا فریدؒکے عرس کے موقع پر تشدد کا نشانہ بننے والے رضاکار کا مقدمہ درج نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا،سردار عثمان بزدار نے آرپی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔ پاکپتن میں دربار بابا فریدگنج شکرؒ پر تشدد کا شکار بننے والے رضا کار کی فریاد سنی گئی ،پولیس نے پیٹی بھائیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کیا تو وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔ میڈیکل رپورٹ میں رضا کارطارق پر تشدد ثابت ہونے کے باوجود  ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ،مایوس ہو کر طارق نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی ۔ وزیراعلیٰ پنجا ب نے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے،تشدد کا نشانہ بننے والے رضاکار کو انصاف فراہم کریں گے۔ حضرت بابا فریدگنج شکر ؒکے عرس کے موقع پرلنگر دیر سے دینے پر ایلیٹ فورس کے اہلکار عبدالحمید نے ساتھیوں سے مل کر رضا کار طارق کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔