Friday, May 17, 2024

حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری

حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری
August 17, 2020

پاکپتن ( 92 نیوز) پاکپتن شریف میں حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے سالانہ پندرہ روزہ عرس کی تقریبات جاری ہیں ، کوورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر محدود تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے، اس سال بہشتی دروازہ علامتی طور پر دو روز کے لئے کھولا جائے گا۔

سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین  مسعود گنج شکرؒ کے 778 ویں سالانہ  عرس کی تقریبات جاری ہیں ، پندرہ روزہ تقریبات کے دوسرے روز رسومات کی ادائیگی سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان مودود معسود چشتی فاروقی نے چند زائرین کے ہمراہ ادا کیں۔

کورونا ایس او پیز کے تحت پولیس اہلکاروں کی جانب سے زائرین کو ہینڈ سینیٹائز کرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، عرس مبارک کی تقریبات کے لئے پولیس کی جانب سے سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،جگہ جگہ اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔

زائرین کہتے ہیں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار پر دلی سکون اور روحانی تسکین ملتی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث عرس کی تقریبات کو محدود کرنے کے ساتھ دیگر شہروں سے آنے والے  زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

 محدود رسومات کے تحت بہشتی دروازہ بھی دو روز کے لئے علامتی طور پر کھولا جائے گا۔