Thursday, March 28, 2024

حضرت بابا فریدؒ کے سالانہ عرس مبارک پر ناقص انتطامات، زائرین نے شکایات کے انبار لگادیے

حضرت بابا فریدؒ کے سالانہ عرس مبارک پر ناقص انتطامات، زائرین نے شکایات کے انبار لگادیے
August 24, 2020

پاکپتن ( 92 نیوز) حضرت بابا فریدؒ کے778 ویں سالانہ عرس مبارک پر ناقص انتظامات  پر  زائرین نے محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ  کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔

زائرین کا کہنا ہے کہ  رہائش اور لنگر کی سہولیات میسر نہیں، لنگر تقسیم کرنے والی تنظیموں کو بھی دربار تک رسائی نہیں دی گئی ، وزیراعظم عمران خان صورت حال  کا نوٹس لیں۔

زائرین  کا کہنا ہے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے باوجود دربار میں حاضری سے روکا جا رہا ہے، انتظامیہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے، زائرین نے بہشتی دروازہ کھولنے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔

علامہ حامد سعید کاظمی، مفتی فاروق القادری اور دیگر علمائے کرام کا کہنا ہے کہ کیا حکومت کو سیاحتی مقامات، بازاروں اور دیگر مقامات پر رش نظر نہیں آتا؟ ۔

کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے پر رواں برس حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی حاضری کو محدود کیا گیا تھا جبکہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بہشتی دروازہ بھی صرف علامتی طور پر دو روز کیلئے کھولا جائے گا۔