Friday, March 29, 2024

حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 261ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری

حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 261ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری
August 26, 2018
قصور( 92نیوز) صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 261ویں عرس کی تین روزہ تقریبات  جاری ہیں م، ملک بھر سے عقیدت مند جوق درجوق شرکت کر رہے ہیں۔ حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے261 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا، زائرین کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دینے پہنچ گئی، تین دن تک جاری رہنے والے عرس میں پنجابی مشاعرے اور محفل سماع کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے 261 ویں عرس کی تقریبات  کا آغاز مرقدِ مبارک کے غسل سے ہوا   جس  کی سعادت ڈپٹی کمشنر قصورسمیت سینکڑوں عقیدت مندوں نے حاصل کی ۔ صوفی بزرگ کی قبرِ مبارک پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور دِن بھر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا، اس موقع پر بابا بلھے شاہ سے منسوب ستار اور دیگر نوادرات کی زیارت بھی کروائی گئی۔ ملک کے طول و عرض سے آئے زائرین کوصوفی بزرگ کے مزار پر پہنچ کر روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔ عرسِ مبارک کی تقریبات منگل  تک جاری رہیں گی، جن میں محافلِ درودوسلام، ذکر کی مجالس اور محافلِ سماع شامل ہیں ۔ عرس مبارک کے موقع پر دربارِ عالیہ کے ارد گرد سکیورٹی کا بھی سخت انتظام کیا گیا ہے۔