Sunday, May 19, 2024

حضرت بابا بلھے شاہ کے 260ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات شروع

حضرت بابا بلھے شاہ کے 260ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات شروع
August 24, 2017

قصور (92 نیوز) عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے 260ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز قصور میں ہوگیا۔

مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔

پروقارتقریب میں مقامی ایم این اے ، ایم پی اے ،ڈی او سی قصور ، منیجر چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی اورعلما اکرام نے شرکت کی۔

دربار شریف کوغسل دیتے ہی ابرکرم بھی برسنے لگا۔ سکیورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے دربار کے چاروں اطراف پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

حضرت بابا بلھے شاہ کا 260واں سالانہ عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین بابا جی کے حضورحاضری دے رہے ہیں۔

قادری شطاری سلسلے کے عظیم صوفی شاعر کے کلام میں امن ،محبت ، پیار اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے ،حضرت بابابلھے شاہ اوچ شریف کے سید گھرانے میں پیدا ہوئے۔

اولیاء کرام کے مزارات پرفاتحہ خوانی  سے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اس دنیا میں امن پیار اور بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔