Saturday, April 27, 2024

حضرت بابا بلھے شاہ کا عرس ،زائرین کی آمد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

 حضرت بابا بلھے شاہ کا عرس ،زائرین کی آمد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا
August 26, 2016
قصور(92نیوز)عظیم صوفی شاعرحضرت بابا بلھے شاہ کا عرس قصور میں جاری ہے  عرس کے دوسرے روز  بھی  زائرین اور عقیدت مندوں کی  بڑی   تعداد موجود تھی۔ تفصیلات کےمطابق حضرت بابا بلھے شاہ کا دو سو انسٹھ واں سالانہ عرس مبارک قصور شہر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دوسرےروزبھی ملک بھرسےزائرین  کے مزارپرآمدکاسلسلہ جاری رہا۔سکیورٹی کے بھی سخت انتطامات کئےگئے۔  بلھے شاہ قادری سلسلے کےعظیم صوفی شاعر تھے جن کے کلام میں امن ،محبت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ آپ سولہ سو اسی عیسوی میں اوچ شریف کےسیدگھرانے میں پیدا ہوئےاورابتدائی تعلیم اپنے والد حضرت سید سخی محمد درویش سے حاصل کی۔آپ کا وصال سترہ سو اٹھاون عیسوی میں ہوا  بابا بلھے شاہ کا کلام سننے والوں پر وجد طاری کر دیتا ہے۔ بابا بلھے شاہ جیسےصوفیا کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر ہم دنیا کو امن  اور محبت کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ بلھیا عاشق ہویوں رب دا ،ملامت ہوئی لاکھ لوک کافر کافر آکھدے توں آہو آہو آکھ ۔