Sunday, September 8, 2024

حضرت امام حسین ؓ کے یوم شہادت پر ملک بھر میں ماتمی جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

حضرت امام حسین ؓ کے یوم شہادت پر ملک بھر میں ماتمی جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
October 24, 2015
لاہور (92نیوز) دین اسلام کی سربلندی اور حق کے لئے میدان کربلا میں ڈٹ جانے والے نواسہ رسول حضرت امام احسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کی آل کی بے مثال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج یوم عاشور ہے اور آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کربلا کے میدان میں شہید کیے گئے۔ ملک بھر میں دسویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ حساس اضلاع میں جلوسوں کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔ کئی شہروں میں بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز بھی تعینات ہیں۔ لاہور میں مرکزی جلوس کی نگرانی کے لئے دو سو تریسٹھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ پانچ ہیلی کاپٹر پنجاب کے حساس اضلاع میں فضائی نگرانی کررہے ہیں۔