Friday, May 10, 2024

حضرت امام حسینؓ کے نام لیواؤں پر بھارتی فوج کا حملہ کربلا کا تسلسل ہے ، فردوس عاشق اعوان

حضرت امام حسینؓ کے نام لیواؤں پر بھارتی فوج کا حملہ کربلا کا تسلسل ہے ، فردوس عاشق اعوان
September 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہاکہ حضرت امام حسینؓ کے نام لیواؤں پر بھارتی فوج کا حملہ معرکہ کربلا کا تسلسل ہے، حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  یزید کے پیرو کار فسطائی مودی نے کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کردی، نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا  اور حق و سچ پر ڈٹےرہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔