Friday, March 29, 2024

حضرت امام حسینؑ کے سالانہ عرس مبارک کی دوروزہ تقریبات اختتام پذیر

حضرت امام حسینؑ کے سالانہ عرس مبارک کی دوروزہ تقریبات اختتام پذیر
October 26, 2020

کامونکی (92 نیوز) حضرت امام حسین ؑ کے سالانہ عرس مبارک کی دوروزہ تقریبات آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف  کامونکی میں اختتام پذیر ہو گئیں ۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کے سالانہ عرس مبارک کی دوروزہ تقریبات آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف  کامونکی میں اختتام پذیر ہوگئیں ۔ ملک بھر سے ممتاز مذہنی سکالر،علماء اکرام، مشائخ ،عقیدت مندوں اور مریدین نے شرکت کی اور سیدنا امام حسین و جمیع شہدائے کربلا و حضرات خواجگان چشت اہل بہشت کی محبت میں قرآت،نعت خوانی اور ذکر و دعا کی گئی۔

حضرت امام حسین کے سالانہ عرس مبارک ک تقریبات سید خلیل الرحمان چشتی کی سر پرستی دو روز تک جاری رہیں، صدرات سجادا نشین آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف پیر جمیل الرحمان چشتی نے کی۔  آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف میں محمد شفیع چشتی صابری القادری کے مزار پر ہدیہ چراغ کیا گیااور محفل سماع بھی سجائی گئی۔

عرس میں شرکت کے لئے آئے زائرین کی لنگر سے تواضع کی گئی ،سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ آباد پیرجمیل الرحمان چشتی نے 92نیوزسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ زائرین کوسرکارِدوعالم حضرت محمد ﷺسےمحبت کادرس دیا جاتا ہے۔پیر سید جمیل الرحمان نے زائرین کی موجودگی میں خصوصی دعا کی۔