Monday, May 13, 2024

حضرت امام حسینؓ نے دین کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی دی، فردوس عاشق

حضرت امام حسینؓ نے دین کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی دی، فردوس عاشق
September 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے اور عظیم قربانی دی۔ معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ 10محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے،حضرت امام حسینؓ نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا، یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے، حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کیلئے سربکف تھے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے ، پوری مقبوضہ وادی ہی جیل بنی ہے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔