Friday, April 19, 2024

حضرت اما م حسین اور حضرت عباس کے مزارات پر زائرین کی بڑی تعداد کی حاضری

حضرت اما م حسین اور حضرت عباس کے مزارات پر زائرین کی بڑی تعداد کی حاضری
October 24, 2015
بغداد(ویب ڈیسک)سید الشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس علمدار رضی اللہ تعالی عنہ کے مزارات پر یوم عاشور کے موقع پر زائرین نے بہت بڑی تعداد میں حاضری دی۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز  کو حاصل کربلا معلیٰ میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے مزار کے یوم عاشور کے موقع پر اس وقت کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جب غروب آفتاب کے وقت زائرین حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار سے دوڑتے ہوئے نکل رہے ہیں جبکہ دیگر مرد اور خواتین عزادار سینہ کوبی کرتے ہوئے بھی دیکھے جاسکتے ہیں ، ان فوٹیجز میں یوم عاشور کے موقع پر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے مزار کے خصوصی اندرونی مناظر بھی نائنٹی ٹو نیوز نے اپنے ناظرین کے لیے حاصل کئے یہ ہی نہیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار سے دوڑ کر نکلنے کے بعد قریب میں واقع حضرت علی عباس علمدار رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری دیتے ہیں ۔ حضرت عباس علمدار رضی اللہ عنہ کے روضہ  کے مناظر بھی صرف نائنٹی ٹو نیوز پر دیکھے جاسکتے ہیں  جس میں عزادار روضہ حضرت عباس علمدار رضی اللہ عنہ کی زیارت کررہے ہیں ، دعائیں مانگ رہے ہیں اور گریہ و زاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ نائنٹی ٹو نیوز نے دریائے فرات کے مناظر بھی اپنے ناظرین کے لیے حاصل کئے ہیں جہاں سے حضرت علی عباس رضی اللہ عنہ دوران جنگ قافلہ حسین رضی اللہ عنہ کے پیاسوں کے پینے کے لیے پانی کی جدوجہد کرتے رہے ۔   1 3 4