Saturday, April 27, 2024

حصص کی خریدوفروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس گھٹادیا گیا

حصص کی خریدوفروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس گھٹادیا گیا
December 22, 2018
کراچی ( ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے حصص کی خریدو فروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس کم کر دیا ، پہلے حصص کی خریدو فروخت پر 0.2فیصد ایڈوانس ٹیکس لیا جاتا تھا ،وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے شرح 0.1 کرنے کی منظوری دے دی ۔ سرمایہ داروں کی جانب سے شرح ٹیکس میں کمی کے فیصلے کو سراہا گیا اور حکومتی اقدام کو سرمایہ کار دوست اقدام قرار دیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز اپنے دورہ اسٹاک ایکسچینج کے دوران حصص کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کی وفاقی وزیر تجارت نے  منظوری دے دی ۔