Sunday, May 5, 2024

حسینہ واجد نے پاکستان دشمنی کا ایک اور ثبوت دیدیا !!! جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل علی احسن محمد مجاہد کی سزائے موت برقرار

حسینہ واجد نے پاکستان دشمنی کا ایک اور ثبوت دیدیا !!! جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل علی احسن محمد مجاہد کی سزائے موت برقرار
June 16, 2015
ڈھاکہ (92نیوز) بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل علی احسن محمد مجاہد کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما علی احسن مجاہد پر 1971ءکی جنگ کے دوران قتل اور اغوا سمیت سات الزامات زیرسماعت تھے۔ ٹربیونل نے انہیں 5 الزامات میں قصور وار قرار دیا تھا۔ انہیں پانچ میں سے تین جرائم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ علی احسن محمد مجاہد سقوط ڈھاکہ کے وقت جماعت اسلامی کی طلباءتنظیم کے سرکردہ رہنما اور متحدہ پاکستان کے حامی تھے۔ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد وہ چھ برس روپوش رہے تاہم مجیب الرحمان کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد دیگر رہنماو¿ں کی طرح وہ بھی منظرعام پر آگئے تھے۔ علی احسن محمد مجاہد وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ علی احسن محمد نے سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق علی احسن محمد کو ایک ماہ کے اندر پھانسی ہوسکتی ہے۔