Friday, May 17, 2024

حسین نواز کی پھر انٹری، نواز شریف نے پلان حسین نواز کو بتا دیا: کیپٹن صفدر

حسین نواز کی پھر انٹری، نواز شریف نے پلان حسین نواز کو بتا دیا: کیپٹن صفدر
October 11, 2019

لاہور (92 نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا نوازشریف نے پلان حسین نواز کو بتا دیا۔ وہ مولانا سے رابطہ رکھیں گے اور ایک ایک لمحے کی رہنمائی کرینگے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے خط کی تصدیق کر دی ۔ نواز شریف تین وقت کے وزیراعظم رہے ان کو پتا تھا یہ سب ہو گا۔ نواز شریف کا خط حسین نواز تک پہنچا دیا ہے ۔

 کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے حسین نواز سوشل میڈیا کے ذریعہ سب کو لمحہ با لمحہ باخبر رکھے گے۔ مولانا اور نواز شریف کا رابطہ  ختم کرنے کے لیے نیب نواز شریف کو گرفتار کر رہی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مزید بولے تحریک کے نتیجے میں جب ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات ملے گی تو شہبازشریف کا نام بھی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ 27 تاریخ کے بعد بڑے بڑے لوگ گھروں کو چلے جائیں گے۔ شہباز شریف کے بغیر یہ تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا میں پیغام لے کر آیا ہوں اور جس کو دینا تھا وہ دے دیا ہے۔ نواز شریف کا ہاتھ سے لکھا گیا خط حسین نواز کے پاس پہنچ چکا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا شہباز شریف ٹائم بم ہیں، وقت آنے پر چلیں گے۔ دیگر لیگی رہنماؤں نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بولے نواز شریف کےخلاف جب کچھ نہ ملا تو یہ نیا کیس بنا دیا۔ عمران خان کے سر پر صرف مخالفوں کو قابو کرنے کی دھن سوار ہے۔