Friday, May 3, 2024

حسین حقانی کے معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے : وزیردفاع

حسین حقانی کے معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے : وزیردفاع
March 15, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں حسین حقانی کے بیان پرگرما گرمی وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں اپوزیشن لیڈر نے تو سابق سفیرکوغدارکہہ کرجان چھڑا لی معاملے پرپارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔ خورشید شاہ نے کمیشن کو ویلکم کرتےہوئےکہا کہ یہ بھی ثابت ہونا چاہئےپاکستان میں دہشتگرد کون لایا؟؟پی ٹی آئی متحدہ نےبھی کمیشن کی حمایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق  وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں حسین حقانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حسین حقانی کے خلاف سپریم کورٹ گئی حسین حقانی کے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق بیان پرخورشید شاہ سمیت سب نے ردعمل دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے صرف غدار کہہ کر جان چھڑالی۔ اس معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے ان کاکہنا تھا کہ یہ معاملہ قومی سلامتی کا ہے ۔ہر تین ماہ بعد اٹھایا جا رہا ہے اسامہ بن لادن کا ہماری سر زمین پر مرنا مسائل بڑھا رہا ہے امریکیوں کو ویزوں کے اجرا میں سابق وزیر داخلہ ملوث ہیں۔ سکیورٹی اداروں کے علم میں لائے بغیر ہزاروں امریکیوں کو ویزے دیئے گئے۔  ویزے دبئی اور امریکہ میں لگے اس وقت کی حکومت نے ملک کے خلاف اقدامات کی اجازت دی اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غدار کہنایا نہ کہنا بعد کی بات ہے۔ چاہتے ہیں اس معاملے کی تحقیقات ہوں  مشترکہ پارلیمانی کمیشن بننا چاہئے۔کارروائی اوپن کریں یا میڈیا بٹھائیں پیپلزپارٹی حمایت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی اسامہ بن لادن سے تعلقات اور ڈان لیکس معاملہ بھی کمیشن میں زیربحث آنا چاہئے لیکن اس سب کےلئے پہلے وزیراعظم کو ایوان میں آنا ہوگا۔ خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرینڈلی ہونے کے طعنے دیئے جاتے ہیں۔ ہاں پیپلزپارٹی فرینڈلی ہے لیکن جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ فرینڈلی ہے۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے بھی پارلیمانی کمیشن کی حمایت کردی عارف علوی کہتے ہیں میمو گیٹ کمیشن اور خبر لیکس کمیٹی کی رپورٹ بھی عام کی جائے۔۔