Friday, May 17, 2024

حسین حقانی کی امریکیوں پر مہربانیاں ،تین سال میں 52 ہزار 94 ویزے جاری ہوئے

حسین حقانی کی امریکیوں پر مہربانیاں ،تین سال میں 52 ہزار 94 ویزے جاری ہوئے
March 25, 2017
اسلام آباد(92نیوز)حقانی کی امریکیوں پر مہربانی 92نیوز نے پتہ لگائی ساری کہانی تین سال تک واشنگٹن میں پاکستانی ویزوں کی لوٹ سیل لگی رہی ۔ صدراور وزیراعظم سیکرٹریٹ کی سفارش پر ایک  دو ہزار نہیں پورے 52ہزار 94ویزے جاری ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق کوئی روک ٹوک نہ پوچھ پڑتال پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں امریکیوں کا پاکستان آنا ایسے تھا جیسے اسلام آباد سے اٹھ کر راولپنڈی چلے جاﺅ۔ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے تو دکھائی ایسی مہربانی کہ واشنگٹن میں تھی پاکستانی ویزوں کی فراوانی۔ امریکیوں کے پاسپورٹوں پر دھڑا دھڑ ویزوں کے ٹھپے لگتے رہے۔ ویزوں کی لوٹ سیل کب لگی 92نیوز نے سب پتہ لگا لیا ۔ سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کی جانب سے فروری 2012ءمیں سینیٹ میں پیش کی گئیں تفصیلات میں ہوشرباءانکشافات کئے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے اس  دور حکومت  میں2008 ءسے 2011 ءتک امریکیوں کو 52 ہزار 94 پاکستانی ویزے جاری ہوئے۔ مارچ 2008ءسے2 مئی 2011ء یعنی ایبٹ آباد حملے تک 50ہزار امریکی پاکستان آئےحناربانی کھر نے تحریری بیان میں اعتراف کیا کہ 52 ہزار 94 ویزوں میں سے 13 ہزار 159 ویزے سفارت کار کی کیٹیگری میں جاری ہوئے۔