Saturday, September 7, 2024

حسین حقانی ایک بار پھر پاکستانی اداروں کے خلاف متحرک ہوگئے ،امریکہ سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

حسین حقانی ایک بار پھر پاکستانی اداروں کے خلاف متحرک ہوگئے ،امریکہ سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا
January 19, 2016
  واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکا میں  تعینات سفیر حسین حقانی پاکستانی اداروں کے خلاف متحرک ہو گئے،حسین حقانی نے اپنے مضمون میں امریکی  حکام  سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم نہ کرے شیری رحمان کہتی ہیں ان  کے دور میں  طیاروں کے حصول کے لئے  تگ و دو کی گئی تھی۔ تفصیلات کےمطابق امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی  پاکستان کا دفاع  کمزور کرنے کے لئے  پھر متحرک ہو گئے ہیں حکومت  کے  ہاتھ چار اپریل دو ہزار پندرہ کو امریکی  جریدے میں  چھپنے والا ایک مضمون  ہاتھ  آیا ہے جو پیپلز  پارٹی کے دور حکومت میں واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر  حسین  حقانی نے لکھا  مضمون میں امریکی  حکام  سے  کہا   گیا ہے کہ وہ  پاکستانی  فوج کو  ایف  سولہ  طیارے فراہم نہ کریں حسین حقانی نے اس سے  پہلے دوہزار  گیارہ    میں پاک فوج کے خلاف مدد کے لئے امریکی ایڈمرل ملن  کو ایک  خط  بھی لکھا  تھا  جو میمو  گیٹ  سے  مشہور ہوا  اور یہی ان  کی    سفیر کے  عہدے  سے  ہٹنے کی  وجہ  بنا۔ دوسری  جانب  نائنٹی  ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی  نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ  پیپلز پارٹی  کی حکومت  ایف سولہ طیاروں کے حصول کے لئے رکاوٹ نہیں  بنی بلکہ اس  کے لئے اس نے  محنت کی۔ شیری  رحمان نے  جہاں ایک  طرف  ایف  سولہ  کے  حصول کا کریڈٹ لیا وہیں انہوں نے امریکا میں سابق سفیر  حسین حقانی  کو  پیپلز پارٹی کا حصہ  ماننے  سے  بھی انکار کردیا۔