Sunday, September 8, 2024

حسن نواز اہلخانہ سمیت لاہور ایئر پورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

حسن نواز اہلخانہ سمیت لاہور ایئر پورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے
January 10, 2016
  لاہور(92نیوز)وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز اہلخانہ سمیت لاہور ایئر پورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے۔ تفصیلات کےمطابق  اسٹیٹ لاؤنج کی لفٹ بجلی کی بندش پر رک گئی تھی جس کی وجہ سے حسن نواز اپنے اہلخانہ سمیت لفٹ میں پھنس گئے اور پورے پانچ منٹ تک پریشانی کے عالمی میں لفٹ میں پھنسے رہے جس پر انہوں نے عملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے  ، جنریٹر چلانے میں  تھوڑا سا وقت لگ گیا ۔