Tuesday, May 21, 2024

حسن علی کی 25 ویں سالگرہ منائی گئی

حسن علی کی 25 ویں سالگرہ منائی گئی
July 3, 2019
لندن(بیورو رپورٹ)فاسٹ باؤلر حسن علی کی لندن میں 25 ویں سالگرہ منائی گئی ۔ حسن علی نے ساتھی کرکٹروں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا ۔ سالگرہ کی سادہ مگر پروقار تقریب لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے ہال میں منائی گئی، اس موقع پر کوچ مکی آرتھر بھی موجود تھے ۔حسن علی کی سالگرہ کا کیک کھانے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے تربیتی سیشن میں بھر پور حصہ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت کر عالمی کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر جوش ہوں ۔