Sunday, May 12, 2024

حسن علی کو بنگلہ دیشی کرکٹر کو اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا

حسن علی کو بنگلہ دیشی کرکٹر کو اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا
November 20, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) پاکستانی پیسر حسن علی کو بنگلہ دیشی کرکٹر کو اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا، حسن علی نے بنگلہ دیش کے کرکٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد باہر جانے کا اشارہ کیا تھا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلواوور ریٹ پر بنگلہ دیشی ٹیم کو بھی فیس کا 20  فیصد جرمانہ کیا گیا۔