Tuesday, April 23, 2024

حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار ماں کو قرار دیاگیا، مذہبی اسکالرز

حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار ماں کو قرار دیاگیا، مذہبی اسکالرز
July 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) راولپنڈی میں پیش آنیوالے دلخراش واقعے  پر چینل 92 نیوز سے گفتگو میں معروف اسکالر نذیر احمد غازی کاکہناتھا کہ جب تک ماں معاف نہ کرے اس وقت تک ناخلف بیٹے کو  دنیا اور آخرت میں کوئی معافی نہیں مل سکتی۔

مذہبی اسکالر مفتی فاروق القادری نے کہا بڑا دلخراش واقعہ ہے ،اسلام میں سب سے زیادہ حسن سلوک کا حقدار ماں کو قرار دیا گیاہے ،حج اورجہاد پر بھی والدین کو فوقیت دی گئی ہے۔

سماجی کارکن فرزانہ باری کاکہناتھا کہ معاشرے میں پُرتشدد رویہ آچکا ہے، انسانی قدروں کو پروان چڑھانا ہوگا،معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کانوٹس لے لیا، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی، ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنے والے ملزم کی جلد گرفتاری اور تشدد کانشانہ بننے والی بزرگ خاتون کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری طرف ملزم ارسلان اور اس کی اہلیہ کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا  ہے۔