Sunday, September 8, 2024

حسن اور حسین نواز کے اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا ریکارڈ مل گیا

حسن اور حسین نواز کے اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا ریکارڈ مل گیا
August 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نیب کو بڑی کامیابی مل گئی۔ شریف خاندان کےخلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلئے۔ حسن اور حسین نواز کے اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا ریکارڈ بھی مل گیا۔ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے اکاﺅنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں۔

شریف خاندان کےخلاف ریفرنسز۔۔نیب کو تمام اداروں سے ریکارڈ مل گیا۔ ایس ای سی پی کے بعد سٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے بھی اپنا ریکارڈ جمع کرادیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ میں شریف خاندان کےخلاف عدالت میں ریفرنسز ثابت کرنے کےلئے ٹھوس اور نا قابل تردید شواہد موجود ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے بینک اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے ٹرانسفر کئے گئے۔

نیب ذرائع بتاتے ہیں کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے اکاﺅنٹ کی تفصیل بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔