Thursday, April 25, 2024

حسن ابدال میں بیساکھی میلہ جاری ، ہزاروں سکھ یاتریوں نے شرکت کی ‏

حسن ابدال میں بیساکھی میلہ جاری ، ہزاروں سکھ یاتریوں نے شرکت کی ‏
April 14, 2019

حسن ابدال ( 92 نیوز) حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تقریبات جاری ہیں جہاں دوسرے دن اندرون اور بیرون ملک سے ہزاروں سکھ یاتریوں نے شرکت کی ۔

سکھ  یاتریوں کی جانب سے  بیساکھی،اکھنڈپاتھ،بھوگ اور سروپا کی رسمیں ادا کی گئیں۔

سکھ  یاتریوں کےلیےوسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے  جبکہ حکومت کی طرف سے  رہائش اورٹرانسپورٹ کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

مشیرماحولیات ملک امین اسلم  نے بھی بیساکھی میلے میں شرکت کی، سکھ یاتریوں کےلیے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔