Sunday, September 8, 2024

حسن ابدال سے سکھ یاتریوں کو لے کر دوسری ٹرین لاہور پہنچ گئی

حسن ابدال سے سکھ یاتریوں کو لے کر دوسری ٹرین لاہور پہنچ گئی
November 26, 2018
لاہور (92 نیوز) سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کے سلسلے میں پاکستان آنے والے سکھ یاتری ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچ گئے۔ بھارتی مہمان گوردوارہ ڈیرہ صاحب اور دیگر زیارتوں کی یاترا کریں گے۔ حسن ابدال سے 3 ٹرینیں سکھ یاتریوں کو لے کر ریلوے اسٹیشن پر پہنچیں۔ سکھ یاتریوں کو ریلوے اسٹیشن سے خصوصی بسوں کے ذریعے ڈیرہ صاحب روانہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان سے بہت محبت ملی ہے، کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ سکھ یاتریوں کی لاہور آمد کے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ سکھ یاتری لاہور میں تین دن قیام کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوں گے۔