Friday, May 10, 2024

حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی
December 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی  کی عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شادمان پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے ، حسان نیازی  کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی، حسان نیازی شامل تفتیش ہو چکے ہیں اور مکمل تعاون کررہے ہیں۔ عدالت نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، عدالت نے حسان نیازی کو دو جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔