Thursday, March 28, 2024

حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع

حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع
January 6, 2020
لاہور ( 92 نیوز) سانحہ پی آئی سی کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی جہاں  وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی  عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حسان نیازی اور دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں پندرہ جنوری تک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں حسان نیازی پیش ہوئے، جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔  عدالت نے وزیر اعظم کے بھانجے اور دیگر ملزم وکلاء کی عبوری ضمانت میں پندرہ جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے حسان نیازی کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لئے پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے استفسار کیا وکلاء کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کےلئے پولیس کے سامنے پیش کیوں نہیں کیا جا رہا۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ فوٹو گرامیٹک کی تصدیق فرانزک لیبارٹی سے کروانی ہے جس کے لئے تصاویر اور ویڈیوز بھجوا دی ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔