Tuesday, April 30, 2024

حساس اداروں کی کارروائی، چائنا کٹنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

 حساس اداروں کی کارروائی، چائنا کٹنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار
October 16, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حساس اداروں  نے  کارروائی کرکے چائنا کٹنگ میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق  حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر میں چھاپہ مارا اور چائنا کٹنگ میں ملوث تین افراد کوحراست میں لے لیا،حراست میں لئے گئے افراد میں شکیل اور سمیع شامل ہیں ۔ ملزموں نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کے ذریعے درجنوں پلاٹ فروخت کئے اور کروڑوں روپے کمائے۔