Monday, September 16, 2024

حساس اداروں کی کارروائی میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث 3مبینہ سہولت کار گرفتار

حساس اداروں کی کارروائی میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث 3مبینہ سہولت کار گرفتار
January 24, 2016
مردان(92نیوز)مردان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے  باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث 3مبینہ سہولت کار گرفتار کر لئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق باچاخان یونیورسٹی چارسدہ   حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں  اتوار کو ایسی ہی ایک کارروائی  چارسدہ  سے تیس کلومیٹر دور مردان میں کی  گئی جہاں  قانون کے رکھوالوں نے تین  افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق یہ افراد  باچا خان یونیورسٹی حملے کے مبینہ سہولت کار ہیں جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  مزید تفتیش کے لئے نامعلوم  مقام پر منتقل کردیا ہے۔ باچا خان یونیورسٹی حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان  سے آئے تھے جنہیں اسلحہ، رہائش اور  یونیورسٹی تک  پہنچانے کا انتظام مقامی سہولت کاروں نے کیا تھا۔ واضح رہے کہ  آرمی پبلک  اسکول  پشاور کے بعد بیس جنوری کوہونے والا چارسدہ کا واقعہ ایسا دوسرا بڑا سانحہ ہے جس میں دہشت گردوں نے علم کی شمع جلانے والوں کو نشانہ  بنایا۔