Friday, April 19, 2024

حساس اداروں کی کارروائی لاہور اور پاکپتن سے  چھ مبینہ دہشتگرد ہلاک

حساس اداروں کی کارروائی لاہور اور پاکپتن سے  چھ مبینہ دہشتگرد ہلاک
May 14, 2015
لاہور(92نیوز)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران لاہور اور پاکپتن سے چھے مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں کی جس کے دوران تین مبینہ دہشت گرد یاسر ، محبوب اور خرم کو گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ دہشت گردوں کو لاری اڈہ، پرانا مزنگ اور گڑھی شاہو کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کا چوتھا ساتھی اسد تاحال فرار ہے۔ گرفتار دہشت گرد پشاور میں بم دھماکوں کی کارروائیوں میں ملوث ہیں دوسری کارروائی حساس اداروں نے پاکپتن کے علاقہ ملکہ ہانس میں کی جس کے دوران تین مبینہ دہشت گرد طاہر، نوید غوری اور زاہد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دو درجن سے زائد ڈیٹو نیٹر برآمد کر لیے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد آرائیاں پنڈ رائیونڈمیں مارے جانے والے دہشت گرد ذوالفقار کے ساتھی ہیں جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔