Saturday, May 4, 2024

حساس اداروں کا چھاپہ‘ پنجاب یونیورسٹی سے دو پروفیسر اور طالبعلم گرفتار

حساس اداروں کا چھاپہ‘ پنجاب یونیورسٹی سے دو پروفیسر اور طالبعلم گرفتار
December 14, 2015
لاہور (92نیوز) حساس اداروں نے پنجاب یونیورسٹی میں چھاپہ مار کر دوپروفیسر اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر عامر سعید اور عمر نواز کوکالعدم تنظیم سے رابطوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیرھ سال قبل بھی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 1 میں دو بارچھاپہ مارا گیا۔ پہلے چھاپے میں اسلحہ برآمد ہوا اور دوسری مرتبہ ہینڈ گرنیڈز پکڑے گئے تھے جبکہ دو طالبعلموں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔