Thursday, April 18, 2024

حساس اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں جاسوسی کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

حساس اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں جاسوسی کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا
July 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)حساس اداروں نے اسلام آباد میں جاسوسی کے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں اسلام آباد میں مختلف سفارتخانوں کے اہلکار جاسوسی میں ملوث ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جاسوسی سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں جاسوس سفارتخانوں میں کنٹریکٹرز کے طور پر کام کررہے ہیں۔ جاسوسی کرنے والوں میں امریکہ اٹلی اور روس شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے ان سفارتخانوں کے اہلکاروں کی نگرانی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاسوس اہلکاروں کے خلاف دستاویزی شواہد کے بعد انھیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔