Wednesday, April 24, 2024

حساب کتاب بند کر کے آگے کی بات کرنی چاہئے ، آصف زرداری ‏

حساب کتاب بند کر کے آگے کی بات کرنی چاہئے ، آصف زرداری ‏
June 20, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس شرو ع وہ گیا ،  نیب کی زیر حراست آصف علی زرداری کو پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر قومی اسمبلی پہنچا دیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=hbQ9w0ZS_R0

آصف علی زرداری نے  اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر کا شکر گزار ہوں،بجٹ اخباروں میں دیکھا ہے ،حکومت کیساتھ بیٹھ کر اکانومک پالیسی پر بات کرتے ہیں ۔

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، پاکستان نہیں تو کچھ نہیں ، پورے ملک میں کہاں کہاں حساب ہو گا ، یہ حساب کتاب بند ہونا چاہئے ،آگے کی بات کی جائے ۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کاٹن انڈسٹری کو اپنے دور میں 26،27 بلین پر چھوڑا ، حکومت بجٹ اخباروں میں دیکھا،  حکومت  کیساتھ بیٹھ کر اکنامک پالیسی پر بات کرلیتے ہیں،  سب سے پہلے میں نے کہا پاکستان نہ کھپے،ہر انڈسٹری  کہہ رہی ہے ’’ ہمیں بچاؤ، ہمیں بچاؤ‘‘۔

آصف زرداری نے کہا کہ  سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا کر ٹیکس بھی لگادیا گیا،عام کاروباری شخص خوف کا شکار ہے، چیک بک پر 5لاکھ روپے سے اوپر ہوں تو ایف بی آر کا نوٹس ملتا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  ہر صنعت کی جانب سے اشتہار آرہے ہیں ہمیں بچاؤ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں تو ٹیکس بھی بڑھا دیا، صنعت کار خوفزدہ ہیں ، اتنا اچھا بجٹ ہے تو لوگ کیوں رو رہےہیں ۔

آصف زرداری نے معاشی پالیسی کیلئے حکومت کو مدد کی پیشکش بھی کردی۔