Friday, March 29, 2024

حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر پابندی کو افسوسناک قرار دیدیا

حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر پابندی کو افسوسناک قرار دیدیا
October 10, 2020

کراچی ( 92 نیوز) معروف ٹک  ٹاک گرل حریم شاہ  نے  ٹک ٹاک پر پابندی کوافسوسناک قرار  دےدیا ، وزیراعظم عمران خان سےاپیل کی کہ ٹک ٹاک ایپ سے پابندی ہٹائیں۔

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پرپابندی سے ٹک ٹاکرز پریشان ہو گئے ، معروف ٹک ٹاک گرل حریم شاہ بھی میدان میں آگئیں ، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ  اس ایپ کے ذریعے  پاکستانی نوجوان  پوری دنیا میں مشہور ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کےبجائے بے حیائی کو روکنے کےلئےاقدامات کئے جائیں ۔

حریم شاہ نے 92 نیوز سےگفتگو کرتےہوئے وزیراعظم عمران  خان سےاپیل کی  کہ وہ اس ایپ سےپابندی ختم کروائیں ، ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھاکہ کوئی اپنے ٹیلنٹ کو پروموٹ کر رہا ہے تو اسمیں کوئی بے حیائی نہیں ہے۔