Friday, May 10, 2024

حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی سے منسوب خط کو جعلی قرار دیدیا

حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی سے منسوب خط کو جعلی قرار دیدیا
August 20, 2020
سرینگر ( 92 نیوز) حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی سے منسوب خط کو جعلی قرار دیدیا۔  ترجمان شیخ عبدالمتین کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں سید علی گیلانی کے نام سے جعلی خط پھیلا رہی ہیں۔ ترجمان شیخ عبدالمتین کا کہنا ہے حریت رہنما سید علی گیلانی شدید علیل ہیں۔ سید علی گیلانی علیل ہونے کی وجہ سے بات کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ حریت کانفرنس تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد خط کی تردید کرتی ہے۔ سید علی گیلانی کے نام سے جعلی خط بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی ہے۔