Sunday, May 12, 2024

حریت پسندوں کی شہادت کیخلاف احتجاج، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

حریت پسندوں کی شہادت کیخلاف احتجاج، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید
May 7, 2020
سرینگر (92 نیوز) رمضان المبارک میں بھی بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری کا سلسلہ جاری ہے، ضلع پلوامہ میں حریت پسندوں کی شہادت کیخلاف احتجاج پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت پسندوں کی شہادت کیخلاف احتجاج پر قابض فورسز نے نہتے کشمیریوں پر گولیوں، پیلٹس اور آنسوگیس کی شیلنگ کردی، ایک کشمیری نوجوان شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہتی ہیں کہ بھارتی فورسز نے کورونا وائرس کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، بھارتی فوج کے افسران کشمیریوں پر کارپٹ بمباری جیسے بیانات دے رہے ہیں، یہ بیانات بھارتی منصوبہ کو واضح کرتے ہیں۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کا ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ بھارتی فورسز کشمیریوں کے گھر بم نصب کر کے اڑا رہی ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برداری مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کرے، دنیا کی خاموشی کی وجہ سے بھارت دیدہ دلیری سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام بند کروائے۔