Friday, April 19, 2024

حریت رہنماء افضل گورو کی برسی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

حریت رہنماء افضل گورو کی برسی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
February 9, 2020
سری نگر (92 نیوز) حریت رہنماء افضل گورو کی برسی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور دوسرے حریت رہنماؤں نے دی۔ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے الزام میں محمد افضل گورو کو دہلی کی تہاڑ جیل میں 9 فروری 2013 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شمالی قصبے سوپور سے تعلق رکھنے والے افضل گورو کی کی برسی پر وادی بھر میں آج مکمل ہڑتال رہے گی۔ پچاس سالہ افضل گورو کو 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمان پر ہونے والے حملے کا منصوبہ ساز یا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا اور اس جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر 20 اکتوبر 2006 کو اس سزا پر عملدرآمد ہونا تھا لیکن ان کی اہلیہ کی جانب سے صدر سے رحم کی اپیل پر یہ معاملہ زیرِ التوا رہا تھا۔ بھارت کے صدر پرنب مکھرجی کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد انہیں پھانسی دی گئی تھی۔   حریت رہنمائوں کی جانب سے 11 فروری کو مقبول بٹ کی برسی پر بھی ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔