Tuesday, April 23, 2024

حریت رہنما یاسین ملک کی حالت بگڑگئی ، اہلیہ حالت بتاتے آبدیدہ ہوگئی

حریت رہنما یاسین ملک کی حالت بگڑگئی ، اہلیہ حالت بتاتے آبدیدہ ہوگئی
September 25, 2016
راولپنڈی(92نیوز) حریت رہنما یاسین ملک جو اس وقت بھارتی حراست میں ہیں کی حالت بگڑگئی ہے ۔  یاسین ملک کے خاندانی ذرائع کےمطابق حریت رہنما کے دل میں شدید تکلیف ہے جبکہ دل نے آہستہ آہستہ کام بھی بند کر دیا ہے ۔ یاسین ملک کی ٹانگ کا انفیکشن بھی شدید تکلیف میں بدل گیا ہے جبکہ علاج اور خوراک کی بہتر سہولت نہ ملنے کی وجہ سے ان کا وزن بھی 28 کلوگرام کم ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ   یاسین ملک کے خاندان نے ان کی اہلیہ مشعل ملک کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہےدوسری طرف ان کی اہلیہ مشعال ملک صحت سے متعلق بتانتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی ۔