Friday, April 26, 2024

میرواعظ عمرفاروق کی اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنےکی اپیل

میرواعظ عمرفاروق کی اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنےکی اپیل
December 8, 2018
سرینگر (92 نیوز) مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج کےمقبوضہ کشمیرمیں آئے روز مظالم سے تنگ آئے کشمیریوں کی آواز حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے ایک بار پھر بلند کر دی اور کہا اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔ مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت قابض بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کی بربریت کی داستانیں ایک بار پھر بلند ہو گئیں۔ نظر بندی سے رہا ہونیوالے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ قبل کشمیر کے حوالے سے جاری ہونیوالی اقوام متحدہ کی رپورٹ نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم واضح کر دیےہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں ایسا وفد بھیجے جو حالات کا مشاہدہ کرے۔ اس موقع پر ہزاروں کشمیریوں کی موجودگی میں فضاء نعرہ تکبیر کے فلک شگاف نعروں سے بھی گونجتی رہی۔